صدارتی انتخاب میں ٹرمپ، روس گٹھ جوڑ کا ثبوت نہیں ملا: تحقیقاتی کمیٹی

صدارتی انتخاب میں ٹرمپ، روس گٹھ جوڑ کا ثبوت نہیں ملا: تحقیقاتی کمیٹی
صدارتی انتخاب میں ٹرمپ، روس گٹھ جوڑ کا ثبوت نہیں ملا: تحقیقاتی کمیٹی

  

واشنگٹن(این این آئی)ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی نے ایک رپورٹ کا مسودہ مکمل کرلیا ہے جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے درمیان کسی قسم کا گٹھ جوڑ یا رابطہ نہیں تھا، جس نتیجے پر وائٹ ہاؤس تو خوش ہوگا لیکن ڈیموکریٹس برہم ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سال کی تفتیش کے بعد، ٹیکساس سے ری پبلیکن پارٹی کے رْکن، مائیک کوناوے نے اعلان کیا کہ کمیٹی نے عینی شاہدین کے انٹرویو کا سلسلہ بند کر دیا ہے، کوناوے کا تعلق ری پبلیکن پارٹی سے ہے اور وہ ایوانِ نمائندگان کی چھان بین کمیٹی کے سرکردہ رکن ہیں جبکہ 2016ء کے انتخابات میں روسی مداخلت کے معاملے پر متعدد کمیٹیاں تفتیش کر رہی ہیں۔کوناوے نے رپورٹ کے اخذ کردہ کئی نتائج کا جائزہ پیش کیا۔ کوناوے نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ہمیں کسی گٹھ جوڑ کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اس کا یہ مطلب ہوا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے وہ بہت زیادہ جاسوسی ناول پڑھتے ہیں۔

جب تک ڈیموکریٹ اس رپورٹ کا جائزہ نہیں لیتے اور انٹیلی جنس کمیٹی یہ فیصلہ نہیں کرتی کہ کون سی اطلاعات عام کی جائیں؟ تب تک یہ عام لوگوں کو میسر نہیں ہوگی اس عمل میں ہفتے لگ سکتے ہیں۔ متوقع طور پر ڈیموکریٹ ایک علیحدہ رپورٹ جاری کریں گے، جس کے نتائج بہت ہی مختلف ہو سکتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -