وائٹ ہاو س میں غیر معمولی اکھاڑ پچھاڑ ،امریکی وزیرخارجہ عہدے سے فارغ

وائٹ ہاو س میں غیر معمولی اکھاڑ پچھاڑ ،امریکی وزیرخارجہ عہدے سے فارغ
وائٹ ہاو س میں غیر معمولی اکھاڑ پچھاڑ ،امریکی وزیرخارجہ عہدے سے فارغ

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صد رڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے برطرف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ریکس ٹیلر سن کو عہدے سے وزارت خارجہ کے منصب سے برطرف کرنے کے بعد ان کی جگہ ڈائریکٹر سی آئی اے مائیک پومیو کو امریکی وزیر خارجہ تعینات کردیا ہے  جبکہ ’’گینا ہیسپل کو ڈائریکٹر سی آئی اے تعینات کردیا گیا ہے اور پہلی خاتون ہیں جو اس عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔ اس موقع پر امریکی صدر کا کہناتھا کہ مائیک پومیا بہترین وزیر ثابت ہوں گے ۔ واضح رہے کہ ریکس ٹلرسن انتظامیہ کے سینئر ترین ممبر تھے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے تعلقات کافی عرصہ سے کشیدہ چلے آر ہے تھے ۔

مزید :

بین الاقوامی -