قطرکو موجودہ حکمرانوں سے نجات دلائیں گے: سلطان بن سحیم

قطرکو موجودہ حکمرانوں سے نجات دلائیں گے: سلطان بن سحیم
قطرکو موجودہ حکمرانوں سے نجات دلائیں گے: سلطان بن سحیم

  

دوحہ(این این آئی)قطر کے حکمران خاندان کے سرکردہ منحرف رہ نما الشیخ سلطان بن سحیم آل ثانی نے موجودہ حکمرانوں کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورکہاہے کہ موجودہ حکمران طبقہ قوم کو مصائب مسائل کے سوا کچھ نہیں دے سکا ہے ہم دیگر عرب اقوام کے ساتھ مل کر قطر کو موجودہ حکمرانوں سے نجات دلانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں سلطان بن سحیم نے کہا کہ قطر کے موجودہ حکمران طبقے نے ہمارے پڑوسیوں کے لیے مشکلات پیدا کیں، ہمارے امن واستحکام کو تباہ کیا، میں قطر کے تمام بہن بھائیوں کویقین دلاتا ہوں ملک کو موجودہ نظام حکومت سے نجات دلا کر اسے فطری دھارے میں لانے کے لیے کوششیں جاری رکھوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک ہی صف میں کھڑے ہیں اور ہمارا مقابلہ جرائم کو فروغ دینے والوں کیساتھ ہے، ہم انہیں ختم کرکے چھوڑیں گے۔ قطر کو چلانے والی اصل طاقت سابق قطری امیر الشیخ حمد بن خلیفہ کی قائم کردہ ایک تنظیم ہے۔

مزید :

عرب دنیا -