سینیٹ انتخاب کے بعدحکومت میں مایوسی کاعالم ، جمہوریت کوتقویت ملی: نیئر بخاری 

سینیٹ انتخاب کے بعدحکومت میں مایوسی کاعالم ، جمہوریت کوتقویت ملی: نیئر ...
سینیٹ انتخاب کے بعدحکومت میں مایوسی کاعالم ، جمہوریت کوتقویت ملی: نیئر بخاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخاب کے بعدحکومت میں مایوسی کاعالم ہے جبکہ جمہوریت کو تقویت ملی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں نیئر بخاری کا کہناتھا کہ سینیٹ میں کسی بھی جماعت کواکثریت حاصل نہیں تھی لیکن اس کے باوجود اپوزیشن کو کامیابی حاصل ہوئی جبکہ انتخابات کے بعد الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،ہم آئندہ انتخاب میں وفاق اورصوبوں میں بھی حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری جمہوری عمل میں تسلسل چاہتے ہیں لیکن موجودہ حکمران جمہوری نظام کے تسلسل کوخراب کرناچاہتے ہیں اورجمہوریت کو نقصان پہنچانے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے ۔