یمن کے لیے عالمی ڈونرز کانفرنس3 اپریل کو جنیوامیں ہوگی:اقوام متحدہ 

یمن کے لیے عالمی ڈونرز کانفرنس3 اپریل کو جنیوامیں ہوگی:اقوام متحدہ 
یمن کے لیے عالمی ڈونرز کانفرنس3 اپریل کو جنیوامیں ہوگی:اقوام متحدہ 

  

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے یمن کے لیے امدادی ممالک کی ڈونرز کانفرنس3 اپریل 2018ء کو جنیوا میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق یمن کے لیے اقوام متحدہ کی نئی خاتون ایلچی لیز گرانڈے نے صنعاء پہنچنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ3اپریل کو جنیوا میں یمن کے لیے عالمی ڈونرز کانفرنس کی میزبانی کرے گا جبکہ اس کانفرنس میں شرکت کے والے ممالک یمن میں جاری معاشی بحران کے حل اور جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی کے لیے امداد کا اعلان کریں گے۔ یو این ایلچی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ یمن کے مفلوک الحال اور جنگ زدہ عوام کے لیے دل کھول کر امداد فراہم کرے۔ گرانڈے کا کہنا تھا کہ کروڑوں یمنی شہری عالمی انسانی امداد پر انحصار کرتے ہیں، ان کی زندگیاں بچانے کا واحد ذریعہ عالمی سطح پر ان کی مدد کرنا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -