عمران خان گجرات میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے کہ شرکاءمیں سے کسی نے جوتا دے مارا جو کہ سیدھا جا کر ۔۔۔ایسی خبر آ گئی کہ سن کر پاکستانی سوچنے لگ جائیں گے یہ کیا کام شروع ہو گیا ہے

عمران خان گجرات میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے کہ شرکاءمیں سے کسی نے جوتا دے مارا ...
عمران خان گجرات میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے کہ شرکاءمیں سے کسی نے جوتا دے مارا جو کہ سیدھا جا کر ۔۔۔ایسی خبر آ گئی کہ سن کر پاکستانی سوچنے لگ جائیں گے یہ کیا کام شروع ہو گیا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسے سے خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران شرکاءمیں سے ایک جوتا سٹیج کی جانب اچھالا گیا جو کہ سیدھا علیم خان کے سینے پر لگا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان اپنی تقریر کا اختتام کر رہے تھے کہ اسی دوران نیچے سے ایک جوتا آیا جو کہ عمران خان کے کندھے سے ہوتے ساتھ ہی پچھلی سائڈ پر کھڑے علیم خان کے سینے پر لگا جس کے باعث سٹیج پر موجود ہر شخص تشویش میں مبتلا ہو گیا تاہم کسی قسم کی ہنگامی آرائی نہیں ہوئی اور پی ٹی آئی لیڈر عمران خان اور علیم خان وہاں سے روانہ ہو گئے جبکہ اس شخص کی تلاش کرنے کی بھی کوشش کی گئی جس نے یہ حرکت کی لیکن کسی کو گرفتار کیے جانے کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان کا قافلہ جس وقت جلسے میں شرکت کیلئے گجرات پہنچا تو ان کے قافلے پر بھی جوتا اچھالا گیا تاہم اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے جوتا اچھالنے والے شخص کو اپنی گرفت میں لے لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا ،جس کے بعد جوتا پھینکنے والے شخص کا کہناتھا کہ وہ عمران خان کو جوتا مارنا چاہتا تھا۔
واضح رہے کہ دور روز قبل نوازشریف پر بھی جامعہ نعیمیہ میں ایک تقریب میں جوتا اچھالا گیا جو کہ ڈائس پر لگے پی ٹی وی کے مائیک سے ٹکرا کر سائیڈ پر نکل گیا جس میں نوازشریف تو محفوظ رہے لیکن موقع پر موجود لوگوں نے اس کی خوب درگت بنائی اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیاجبکہ اس کے علاوہ خواجہ آصف پر بھی ایک تقریب کے دوران سیاہی منہ پر پھینک دی گئی تاہم خواجہ آصف نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاحی صاف کی اور اپنا خطاب جاری رکھا ۔

ویڈیو دیکھیں: