گجرات میں’’جوتاکلب‘‘ کے ممبر بننے سے بال بال بچنے کے بعد عمران خان لالہ موسی پہنچ گئے 

گجرات میں’’جوتاکلب‘‘ کے ممبر بننے سے بال بال بچنے کے بعد عمران خان لالہ ...
گجرات میں’’جوتاکلب‘‘ کے ممبر بننے سے بال بال بچنے کے بعد عمران خان لالہ موسی پہنچ گئے 

لالہ موسیٰ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لالہ موسیٰ پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں جلسے کے دورا ن ’’ جوتا کلب ‘‘ کی فہرست میں شامل ہونے سے بچ جانے کے بعد عمران خان لالہ موسی ٰ جاپہنچے ہیں جہاں ان کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے اور سیکیورٹی حکام نے غیرضروری افراد کو سٹیج پر بیٹھنے سے منع کردیاہے۔دوسری جانب کارکنوں کو سٹیج کے آگے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گجرات میں جلسے سے خطاب کے دوران عمرا ن خان کی طرف جوتا پھینکا گیا جو پرواز کرتا ہواکپتان کے ساتھ کھڑے علیم خان کے ’’ سینے ‘‘ پر جا لگا۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...