شارخ خان کی بیٹی کو اپنے کیریئر کا پہلا پراجیکٹ مل گیا ، کیا کرنے جا رہی ہیں ؟ بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا

شارخ خان کی بیٹی کو اپنے کیریئر کا پہلا پراجیکٹ مل گیا ، کیا کرنے جا رہی ہیں ؟ ...
شارخ خان کی بیٹی کو اپنے کیریئر کا پہلا پراجیکٹ مل گیا ، کیا کرنے جا رہی ہیں ؟ بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے کنگ خان کی بیٹی سوہانہ خان نے ابھی تک انڈسٹری میں قدم نہیں رکھا لیکن وہ رپورٹر کی پہلی ترجیح رہتی ہیں اور جیسے ہی وہ آتے جاتے کہیں نظر آتی ہیں تو اس پر بھی ایک بڑی سی خبر چھپ جاتی ہے تاہم اب وہ اپنے کیریئر کا پہلا پراجیکٹ کرنے جارہی ہیں اور اس حوالے سے بھی بھارتی میڈیا میں کھلبلی سی مچی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شارخ خان کی اہلیہ اور سوہانہ کی والدہ غوری خان نے کہاہے کہ 17 سالہ سوہانہ اپنے کیریئر کا پہلا پراجیکٹ کرنے جارہی ہیں اور وہ ایک جریدے کیلئے ’فوٹو شوٹ ‘ ہے ۔غوری خان کا کہناتھا کہ سوہانہ جلد ہی ایک میگزین کیلئے فوٹو شوٹ کروانے جارہی ہیں لیکن میں اس میگزین کا نام نہیں بتاﺅں گی اور یہ میری زندگی کا انتہائی خوشگوار لمحہ ہے ۔شار خ خان کا ایک انٹروی میں کہناتھا کہ سوہانہ اداکارہ بننا چاہتی ہے اور میں اس کی خواہش اس میں محسوس کر سکتی ہوں ،وہ سٹیج پر بہت اچھی دکھتی ہے کیونکہ میں نے اس کی پرفارمنس دیکھی ہے تاہم میں چاہتی ہوں کہ پہلے وہ اپنی تعلیم مکمل کرے اور یہی واحد چیز ہے جو کہ میں نے اپنے بچوں کو سکھائی ہے ۔

مزید : تفریح