کیا سعودی عرب کے اس قبرستان میں حوا بی بی دفن ہیں؟ ایسا دعویٰ منظر عام پر کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

کیا سعودی عرب کے اس قبرستان میں حوا بی بی دفن ہیں؟ ایسا دعویٰ منظر عام پر کہ ...
کیا سعودی عرب کے اس قبرستان میں حوا بی بی دفن ہیں؟ ایسا دعویٰ منظر عام پر کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

  

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شہر جدہ میں ایک قدیم قبرستان واقع ہے جسے ’حوا کا قبرستان‘ کہا جاتا ہے ۔ اس قبرستان کا صرف نام ہی بی بی حوا سے منسوب نہیں ہے بلکہ یہ دعوٰی بھی کیا جاتا ہے کہ بی بی حوا دراصل اسی جگہ مدفون ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق اگرچہ یہ تاثر بہت عام پایا جاتاہے کہ بی بی حواکا مزار اسی قبرستان میں ہے لیکن دوسری جانب علم تاریخ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کے قابل بھروسہ شواہد موجود نہیں ہیں۔

یہ قدیم قبرستان جدہ شہر کے وسطی علاقے اماریہ میں واقع ہے۔ اس علاقے کے عمر رسیدہ باسیوں کا کہنا ہے کہ یہ قبرستان ہزاروں سال پرانا ہے۔ تاریخ دان محمد یوسف ترابلسی، جنہوں نے جدہ شہر کی تاریخ کے بارے میں ایک کتاب بھی لکھی ہے، کا کہنا ہے کہ بی بی حوا کی اس قبرستان میں تدفین کے بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ یہ قبرستان ہزاروں سال قدیم ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا