اب اتوار سے اس شعبے سے غیر ملکیوں کو نکالنا شروع کردیں گے، سعودی عرب نے اعلان کردیا، پاکستانیوں پر بجلیاں گرادیں
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک کے بعد ایک شعبے سے غیر ملکیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب کرائے پر کاریں فراہم کرنے والے شعبے کی باری بھی آ گئی ہے۔ سعودی گزٹ کے مطابق سعودی وزارت محنت و سماجی ترقی کا کہنا ہے کہ اتوا رکے روز سے کار رینٹل دفاتر کی سعودیت کا آغاز ہوجائے گا۔ وزارت کے ترجمان خالد ابا الخیل کا کہنا تھا کہ جن ملازمتوں کی فوری طور پر سعودیت کا آغاز ہوگا ان میں اکاﺅنٹس، سپر وائزر، سیلز، ڈلیوری اور ریٹرن شامل ہیں۔
دریں اثناءسعودی شہریوں کی تربیت کا عمل بھی جاری ہے تاکہ وہ نئی ملازمتیں سنبھال سکیں۔ خالد اباالخیل نے سعودی نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نیشنل امپلائمنٹ گیٹ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے لئے موزوں نوکریاں ڈھونڈیں۔ اس موقع پر انہوں نے خبردار کیا کہ سعودی شہریوں کے لئے مخصوص کردہ کار رینٹل دفاتر اگر غیر ملکیوں کو ملازمت دیں گے تو انہیں بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ اس قانون کی خلاف ورزی دوبارہ ہونے کی صورت میں جرمانے کی رقم میں بھی اضافہ کر دیا جائے گا۔