بیٹوں نے ماں کے قاتل باپ کو معاف کردیا،صلح کی بنیاد پر 80سالہ ملزم بری 

بیٹوں نے ماں کے قاتل باپ کو معاف کردیا،صلح کی بنیاد پر 80سالہ ملزم بری 
بیٹوں نے ماں کے قاتل باپ کو معاف کردیا،صلح کی بنیاد پر 80سالہ ملزم بری 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف نے بیوی کو ٹوکے کے وارسے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث 80سالہ ملزم کوبری کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف کی عدالت میں تھانہ اچھرہ پولیس نے محمد اشرف کے خلاف بیوی مقصوداں کو ٹوکے کے وارسے قتل کرنے کا چالان پیش کررکھا تھا،عدالت میں دوران سماعت مقتولہ کے بچوں کو تنظیم حقوق انسانی کی جانب سے عدالت میں پیش کیاگیا،عدالت میں بچوں نے اپنے باپ کومعاف کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ ماں کے بعدباپ کوبھی اب کھونا نہیں چاہتے۔عدالت نے بچوں کے بیان کے بعد اپنی بیوی کے قاتل ملزم محمد اشرف کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔گھریلو جھگڑے پر ملزم محمد اشرف نے طیش میں آ کر بیوی کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کردیا جس کے بعد تھانہ اچھرہ پولیس نے ملزم کے خلاف 2015ءمیں مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور