زینب کے قاتل عمران علی کے خلاف کائنات بتول بے حرمتی کیس کا ٹرائل بھی شروع،گواہان طلب 

زینب کے قاتل عمران علی کے خلاف کائنات بتول بے حرمتی کیس کا ٹرائل بھی ...
زینب کے قاتل عمران علی کے خلاف کائنات بتول بے حرمتی کیس کا ٹرائل بھی شروع،گواہان طلب 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 7سالہ بچی کائنات بتول کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم عمران علی کے کیس کی سماعت آج 14مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے مزید گواہوں کو طلب کرلیاہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 7 سالہ بچی کائنات بتول کو جنسی تشددکا نشانہ بنانے کے کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی،عدالت نے چار گواہوں کے بیانات کے بعد ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل حافظ اصغرعلی کو مزید گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی،چالان میں ملزم عمران سمیت 24گواہ نامزد کئے گئے ہیں۔عدالت نے گزشتہ روز ملزم پر فرد جرم کے بعد گواہوں کو طلب کررکھا تھا۔علاوہ ازیں عدالت میں جنسی تشدد سے ہلاک ہونے والی 6سالہ نورفاطمہ کا چالان بھی داخل کرواد یا گیاہے جس میں عدالت نے ملزم کو مقدمہ کی نقول فراہم کردی ہیں،آئندہ سماعت پر نورفاطمہ کیس میں عمران پر فرد جرم عائد کردی جائے گی۔یاد رہے کہ عمران علی کو عدالت زینب بے حرمتی و قتل کیس میں پہلے ہی سزائے موت سنا چکی ہے ۔

 

 

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور