برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یاسین کے دفتر میں 'مشتبہ پیکٹ' موصول

برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یاسین کے دفتر میں 'مشتبہ پیکٹ' موصول
برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یاسین کے دفتر میں 'مشتبہ پیکٹ' موصول

لندن(آن لائن) برطانوی پارلیمنٹ کے رکن محمد یاسین کو ایک مشتبہ پیکٹ موصول ہوا، تاہم پیکٹ وصول کرتے وقت وہ اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے۔

فرا نسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ نارمن شا بلڈنگز میں موصول ہونے والے مشکوک پیکٹ کی اطلاع پر پولیس کو بلایا گیا اور علاقے کو بند کر کے تلاشی لی گئی جبکہ احتیاط کے پیش نظر ایک مرد اور ایک خاتون کو سینٹرل لندن کے ہسپتال لے جایا گیا۔ترجمان پارلیمنٹ کے مطابق پیکٹ کی جانچ کے بعد اسے غیر مضر قرار دے دیا گیا۔

برطانوی پارلیمنٹ کے رکن محمد یاسین کے عملے کے ایک رکن نے بتایا کہ پیکٹ ان کے دفتر میں موصول ہوا، تاہم اْس وقت وہ موجود نہیں تھے۔واضح رہے کہ نارمن شا بلڈنگز، ہاؤس آف پارلیمنٹ اور پولیس ہیڈکوارٹرز کے درمیان واقع ہے، جہاں قانون سازوں کے دفاتر موجود ہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...