بلوچستان ہائی کورٹ میں لوکل گورنمنٹ فنڈز خوردبرد کیس کی سماعت اگلی ہفتے تک ملتوی 

بلوچستان ہائی کورٹ میں لوکل گورنمنٹ فنڈز خوردبرد کیس کی سماعت اگلی ہفتے تک ...
بلوچستان ہائی کورٹ میں لوکل گورنمنٹ فنڈز خوردبرد کیس کی سماعت اگلی ہفتے تک ملتوی 

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان نے بلوچستان لوکل گورنمنٹ فنڈز خوردبرد کیس کی سماعت اگلی ہفتے تک ملتوی کردی ۔

بلوچستان لوکل گورنمنٹ فنڈز خوردبرد کیس کی سماعت بینچ کے روبرو ہوئی اس موقع پر عبوری ضمانت پر ملزمان پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی بلوچستان حافظ باسط اور سابق سیکریڑی ایل جی بورڈ فیصل جمال عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے ریاض ترین عدالت میں پیش ہوئے ۔ ملزمان پر 2 ارب 30 کروڑ روپے کرپشن کا الزام ہے جس میں باقی ملزمان گرفتار جبکہ 2 ملزمان تاحال عبوری ضمانت پر ہیں ۔سماعت کے موقع پر جونیئر وکلاء کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ کامران مرتضی ایڈوکیٹ اسلام آباد میں ہیں، کیس کی سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی جائے جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے  کیس کی سماعت اگلے ہفتے جسٹس جمال مندوخیل کی عدالت میں رکھنے کا حکم بھی دیدیا۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ