قائداعظم کا ثانی کوئی نہیں،ٹرمپ کی طرح شریف برادران کا بھی دماغی ٹیسٹ ہونا چاہئے:میاں محمودالرشید 

 قائداعظم کا ثانی کوئی نہیں،ٹرمپ کی طرح شریف برادران کا بھی دماغی ٹیسٹ ہونا ...
 قائداعظم کا ثانی کوئی نہیں،ٹرمپ کی طرح شریف برادران کا بھی دماغی ٹیسٹ ہونا چاہئے:میاں محمودالرشید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ ٹرمپ کی طرح شریف برادران کا بھی دماغی ٹیسٹ ہونا چاہئے، قائداعظم کا ثانی کوئی نہیں، نواز شریف کے ساتھ تشبیہ دیکر جناح کی توہین کی گئی، ن لیگ اقتدار رخصت ہوتا دیکھ کر پریشان ہیں، نواز شریف جناح نہیں ہو سکتے کیونکہ انہیں کسی عدالت نے بددیانت، سسلین مافیا قرار نہیں دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے خطاب پر اپنا ردعمل دیتے ہوئےمیاں محمودالرشید نے کہا کہ چہرہ بدلنے سے ن لیگ کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوسکتیں، ریاستی اداروں کیخلاف گھناؤنا کھیل کھیلنے والے ملک اور عوام کے ساتھ مخلص نہیں۔ انہوں نے شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف کو قائداعظم جیسا لیڈر کہنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات سے لگتا ہے شریف برادران کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح شریف برادران کا بھی دماغی ٹیسٹ ہونا چاہئے، بانی پاکستان کا کوئی ثانی نہیں، نواز شریف کے ساتھ تشبیہ دیکر دراصل جناح کی توہین کی گئی۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ قائداعظم نے شدید علالت کے باوجود ملک میں علاج کرایا، بیرون ملک جائیداد نہیں بنائی، ملکی وسائل کو اپنی ذات یا عیاشی پر خرچ نہیں کیا،  نواز شریف جناح نہیں ہو سکتے کیونکہ انہیں کسی عدالت نے بددیانت، سسلین مافیا قرار نہیں دیا۔