شمالی کو ریا جوہری پروگرام سے دستبرداری کی جانب ٹھوس اقدامات اٹھائے: جاپان

شمالی کو ریا جوہری پروگرام سے دستبرداری کی جانب ٹھوس اقدامات اٹھائے: جاپان
شمالی کو ریا جوہری پروگرام سے دستبرداری کی جانب ٹھوس اقدامات اٹھائے: جاپان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(آن لائن)جاپان نے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری پروگرام سے دستبرداری کی جانب ٹھوس اقدامات اٹھائے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوکیو میں جنوبی کوریا کے انٹیلی جنس سربراہ سیوح ہون کیساتھ ملاقات سے قبل صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے جاپانی وزیر اعظم شینزو نے کہا کہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ شمالی کوریا نے جو کچھ کہا ہے کہ اس کے حصول کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کیساتھ مذاکرات کیلئے جوہری پروگرام سے دستبرداری کے حوالے سے اسکا مصبت رویہ ہونا انتہائی اہم ہے ۔وضح رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کیساتھ مذاکرات کیلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔