شہر قائد رینجرزاوردہشت گردوں میں مقابلہ، سپاہی فوادشہیداور 3اہلکارزخمی

شہر قائد رینجرزاوردہشت گردوں میں مقابلہ، سپاہی فوادشہیداور 3اہلکارزخمی
شہر قائد رینجرزاوردہشت گردوں میں مقابلہ، سپاہی فوادشہیداور 3اہلکارزخمی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں رینجرز اور دہشتگردوں میں مقابلے کے نتیجے میں سپاہی فوادشہیداور 3اہلکارزخمی ہوگئے۔ 

ترجمان رینجرز کے مطابق دہشتگردوں نے گشت پرماموررینجرزاہلکاروں پراچانک حملہ کیا اوردستی بم ،خودکارہتھیاروں سے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی فوادشہیداور 3اہلکارزخمی جبکہ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، تاہم ہلاک دہشتگردسے دستی بم، 2آوان بم اورایک نائین ایم ایم پستول برآمدہوا ہے۔ رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -