شہزاد رائے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات اور جرائم کے خیر سگالی سفیر مقرر

شہزاد رائے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات اور جرائم کے خیر سگالی ...
شہزاد رائے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات اور جرائم کے خیر سگالی سفیر مقرر

  

سڈنی (اے این این ) پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم(یو این او ڈی سی) کے خیر سگالی سفیر منتخب ہوگئے۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق آسٹریلیا کے شہر ویانا میں منعقدہ 61 ویں اقوام متحدہ نارکوٹک ڈرگز کمیشن سیشن میں شہزاد رائے نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے خیر سگالی سفیر کے طور پر شرکت کی۔اس سیشن کا مقصد منشیات اور جرائم کے خلاف پوری دنیا کو اکٹھا کرکے اس لعنت سے نجات کے لیے بہتر حکمت عملی مرتب کرنا تھا۔اس موقع پر شہزاد رائے نے اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم کے خلاف کام کرنے والے ادارے کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر یوری فیڈو ٹوو سے بھی ملاقات کی۔ شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کی۔

مزید :

تفریح -