شامی حکومت کو روکا نہ گیا تو حملے پر مجبور ہوں گے:امریکہ کی دھمکی 

شامی حکومت کو روکا نہ گیا تو حملے پر مجبور ہوں گے:امریکہ کی دھمکی 
شامی حکومت کو روکا نہ گیا تو حملے پر مجبور ہوں گے:امریکہ کی دھمکی 

  

نیویارک(یو این پی ) امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ غوطہ میں شامی حکومت کو نہ روکا گیا تو حملے پر مجبور ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں شامی فورسزنے پیش قدمی کرتے ہوئے 60 فیصد علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا، جنگ بندی میں عالمی برادری کی ناکامی پر امریکا نے شام پر حملے کی دھمکی دی ہے۔شامی فورسز کی مشرقی غوطہ میں کارروائی کے باعث ہلاک افراد کی تعداد1160سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ باغی3 مختلف علاقوں میں بٹ گئے ہیں۔اس دوران سلامتی کونسل میں شام میں جنگ بندی کی نئی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اب تک لڑائی بند نہیں ہوئی، اور نہ ہی مشرقی غوطہ سے زخمیوں اور بیماروں کو نکالا جاسکا ہے۔امریکی سفیر نکی ہیلی نے خبردار کیا کہ شامی حکومت کو روکا نہ گیا تو امریکا حملے پر مجبور ہوگا، امریکا نے تیس روزہ جنگ بندی کا نیا مسودہ بھی پیش کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -