ریکٹ اینڈ بینکیزر کی "Adopt a Park"مہم کی حمایت

ریکٹ اینڈ بینکیزر کی "Adopt a Park"مہم کی حمایت

  

کراچی(پ ر) ڈیٹول اور ہارپک بنانے والے ریکٹ اینڈ بینکیزر پاکستان لمیٹڈ (RB)کا انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA)کے گو گرین سوسائٹی کے تحت کراچی میں متعارف کرائی گئی "Adopt a Park" مہم کی حمایت کا اعلان کردیا، یاد رہے کہ ریکٹ اینڈ بینکیزر پاکستان کیجانب سے مذکورہ مہم کی حمایت کا اعلان ان کے اپنے جاری عہد"ہوگا صاف پاکستان"کے تحت کیا گیا ہے جس میں وہ پاکستان کو صحت مند اور صاف بنانے کے عزم کااظہار کرچکے ہیں۔ریکٹ اینڈ بینکیزر پاکستان کے تحت"ہوگا صاف پاکستان " مہم کا باقائدہ آغاز شہر کے معروف سفاری پارک سے کیا گیا ، جس میں شہر کے مختلف علاقوں کے اسکولوں کے ایک ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور پہلے مرحلے میں پارک کی صفائی اور پھر شجر کاری میں حصہ لیا اس موقع پر IBAکے رضاکاروں اور ریکٹ اینڈ بینکیزر پاکستان کے ملازمین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔اس مو قع پر موجود طلبہ کو مختلف این جی اوز کے نمائندوں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالزکا دورہ کرنے اور ان سے معلومات شیئر کرنے کے مواقع بھی میسر آئے۔ جبکہ متعدد طلبا نے مسقبل میں "صاف ہوگا پاکستان "کی جانب سے اٹھائے جانے والے متعدد اقدامات میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ایک دستخطی مہم میں بھی حصہ لیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -کراچی صفحہ اول -