برطانیہ میں پاکستانی نے اپنے کزن کا خنجر سے قتل کردیا، ویڈیو سامنے آگئی، وجہ بھی انتہائی افسوسناک

برطانیہ میں پاکستانی نے اپنے کزن کا خنجر سے قتل کردیا، ویڈیو سامنے آگئی، وجہ ...
برطانیہ میں پاکستانی نے اپنے کزن کا خنجر سے قتل کردیا، ویڈیو سامنے آگئی، وجہ بھی انتہائی افسوسناک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں جائیداد کے تنازعہ پر پاکستانی نژاد نوجوان نے خنجر کے پے درپے وار کرکے اپنے کزن کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال 23اگست 2019ءکو پیش آیا تھا جس کی اب ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 32سالہ نادر علی اور اس کے 37سالہ کزن ہاشم خان کے درمیان پاکستان میں واقع زمین کے ایک ٹکڑے پر جھگڑا چل رہا تھا۔ ایک روز برمنگھم میں واقع ہاشم خان کے گھر پر خاندان کے کچھ لوگ جمع ہوئے تاکہ اس جھگڑے کو ختم کر سکیں۔
وہاں بات بڑھ گئی جس پر نادر خان نے جیب سے ایک خنجر نکالا اور ہاشم خان پر حملہ کر دیا۔ ان کا ایک کزن اس دوران ویڈیو بنا رہا تھا اور یہ واردات کیمرے نے محفوظ کر لی۔ نادر خان کو پولیس نے گرفتار کرکے برمنگھم کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا جہاں پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ نادر خان یہ خنجر اپنے ساتھ گھر سے لایا تھا، جس کا مطلب یہ تھا کہ وہ ہاشم خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرکے آیا تھا۔ عدالت نے اب اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے نادر خان کو عمر قید کی سزا دے کر جیل بھجوا دیا ہے۔

مزید :

برطانیہ -