قطر اوپن، ٹینس سٹار راجر فیڈرر کو کوارٹر فائنل میں شکست 

قطر اوپن، ٹینس سٹار راجر فیڈرر کو کوارٹر فائنل میں شکست 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
دوحہ  (اے پی پی) جارجیا کے ٹینس سٹار نیکولوز بیسلاشویلی     اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ  کے مینز سنگلز سیمی  فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار، سابق عالمی نمبر ایک اور 20 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح راجر فیڈرر کو اپ سیٹ  شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹاپ فور مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔   
  قطر کے دارالحکومت دوحہ میں  جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز  کوارٹر فائنل    میچ میں جارجیا کے ٹینس سٹار نیکولوز بیسلاشویلی نے سخت مقابلے کے بعد حریف سوئس سٹار راجرفیڈرر  ک6-3،1-6  اور 5-7  سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی  فائنل تک رسائی حاصل کی۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کوارٹر فائنل میچ ایک گھنٹہ اور 50منٹ تک جاری رہا۔جارجیا کے ٹینس سٹار نیکولوز بیسلاشویلی کا  سیمی فائنل میچ میں امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز سے ہوگا۔