ن لیگ کے سینیٹر ز نے اپنا ووٹ کس کے کہنے پر ضائع کیا ؟ پی ٹی آئی کے رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا 

ن لیگ کے سینیٹر ز نے اپنا ووٹ کس کے کہنے پر ضائع کیا ؟ پی ٹی آئی کے رہنما نے بڑا ...
ن لیگ کے سینیٹر ز نے اپنا ووٹ کس کے کہنے پر ضائع کیا ؟ پی ٹی آئی کے رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ن لیگ کے 7 ممبران نے اپنے ووٹ مریم نواز کے کہنے پر ضائع کیے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو 48 ووٹ جب کہ اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی 42 ووٹ حاصل کر سکے تھے، یوسف رضا گیلانی کو پڑنے والے 7 ووٹ مسترد ہو گئے تھے۔یوسف رضا گیلانی کی شکست پر وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی اراکین نے اپنے ووٹ مریم نواز کے کہنے پر ضائع کیے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ لیگی اراکین کا ووٹ ضائع کرنے کا مقصد آلِ زرداری کی چالاکیوں کا جواب دینا تھا۔

مزید :

قومی -