اپوزیشن کے لوگ بھی عمران خان کے حامی،ووٹ خراب نہ کئے گئے ہوتے تو سنجرانی کی جیت کی شرح مزید بڑھ جاتی ، سبطین خان 

اپوزیشن کے لوگ بھی عمران خان کے حامی،ووٹ خراب نہ کئے گئے ہوتے تو سنجرانی کی ...
اپوزیشن کے لوگ بھی عمران خان کے حامی،ووٹ خراب نہ کئے گئے ہوتے تو سنجرانی کی جیت کی شرح مزید بڑھ جاتی ، سبطین خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر سبطین خان کاکہناہے کہ ووٹ خراب نہ کئے گئے ہوتے تو سنجرانی کی جیت کی شرح مزید بڑھتی،اندر سے اپوزیشن کے لوگ بھی عمران خان کے حامی ہیں۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان نے کہاکہ پی ڈی ایم کی آخری رسومات چل رہی ہیں، یوسف رضا گیلانی کی شکست سے اپوزیشن کے خواب چکنا چور ہو گئے،انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں جمہوریت دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑی،اپوزیشن کے اراکین کو ممکنہ شکست کا پہلے سے خدشہ تھا،ان کاکہناتھا کہ ایوان بالا ہو یا ایوان زیریں، ہنگامہ آرائی اپوزیشن کا شیوہ بن چکا ہے۔