مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں، نیب نے لیگی رہنما کی درخواست ضمانت خارج کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں، نیب نے لیگی رہنما کی ...
مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں، نیب نے لیگی رہنما کی درخواست ضمانت خارج کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب لاہور نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے لاہو ر ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاہے کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں،مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں، مریم نواز کو طلب کیا جاتا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوتیں۔

نیب کادرخواست میں کہناہے کہ مریم نواز کیخلاف چودھری شوگر ملز سمیت دیگر کیسزمیں تحقیقات جاری ہیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مریم نواز کی چودھری شوگر مل میں ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -