لاہورہائیکورٹ میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہورہائیکورٹ میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہورہائیکورٹ میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی،جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دورکنی بنچ 15 مارچ کو سماعت کرے گا،درخواست میں نیب نے مریم نواز اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ مریم نواز چودھری شوگرملزمنی لانڈرنگ الزامات پر ضمانت پر رہاہیں ، مریم نواز رہا ہونے کے بعد مسلسل ریاستی اداروں پر حملے کررہی ہیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مریم نواز کی درخواست ضمانت منسوخ کی جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -