مولانا فضل الرحمان نے 2008 اور 2013 کے انتخابات کو بھی انجینئرڈ قرار دے دیا

مولانا فضل الرحمان نے 2008 اور 2013 کے انتخابات کو بھی انجینئرڈ قرار دے دیا
مولانا فضل الرحمان نے 2008 اور 2013 کے انتخابات کو بھی انجینئرڈ قرار دے دیا

  

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 2008 اور 2013 کے انتخابات کو بھی انجینئرڈ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کو ہٹانے کیلئے جان و مال کی قربانی دینا ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2008 اور 2013 کے الیکشن بھی انجینئرڈ تھے لیکن ہم نے برداشت کیا، اس جعلی حکومت کو ہٹانے کیلئے ہمیں جان و  مال کی قربانی دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ استعفوں کے بغیر لانگ مارچ کا کوئی فائدہ نہیں ہے، تمام استعفے جماعتوں کے سربراہان کو مل چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 15 مارچ کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں   حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور لانگ مارچ کا طریقہ کار ترتیب دیا جائے گا اس کے بعد 26 مارچ کو ملک  بھر سے قافلے راولپنڈی اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -ڈیرہ اسماعیل خان -