معاشرے سے جرائم کا خاتمہ ،  بریگیڈیئر(ر)اعجاز شاہ نےایسی تجویز دے دی کہ  شیخ رشید بھی حیران رہ جائیں 

معاشرے سے جرائم کا خاتمہ ،  بریگیڈیئر(ر)اعجاز شاہ نےایسی تجویز دے دی کہ  شیخ ...
معاشرے سے جرائم کا خاتمہ ،  بریگیڈیئر(ر)اعجاز شاہ نےایسی تجویز دے دی کہ  شیخ رشید بھی حیران رہ جائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ننکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر(ر)اعجاز شاہ نے معاشرے سے جرائم کے خاتمے کے لیے تجویز دیتے ہوئے کمیونٹی پولیس کو  وقت کی اہم ضرورت  قرار دیا ہے۔

منڈی فیض آباد میں تقریب سے خطاب میں بریگیڈیئر(ر)اعجاز شاہ نے کہا کہ  آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ضلع ننکانہ کو لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے) سے نکال دیا جائے گا، ننکانہ کے ایل ڈی اے سے نکلنے سے لوگوں کو فائدہ ہوگا، منہگائی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے دن رات کوششیں جاری ہیں۔اْنہوں نے کہاکہ ملک میں ہیلتھ کارڈ کے تحت عوام کو بے پناہ سہولتیں میسر ہیں، ملکی مسائل کے حل کے لیے عوام کو اپناحصہ ڈالنا ہوگا، ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے بیرون ملک مقیم ہیں، لوٹ کھسوٹ سے خزانہ خالی کرنے والوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔