بیوی کے روٹھنے پر نوجوان نے اپنی زندگی ختم کرلی

بیوی کے روٹھنے پر نوجوان نے اپنی زندگی ختم کرلی
بیوی کے روٹھنے پر نوجوان نے اپنی زندگی ختم کرلی

پاکپتن (ویب ڈیسک) بیوی کے روٹھ کر میکے جانے پر نوجوان نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ڈھکی بدردیوان کے رہائشی  35 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر گھر میں رسی کے ساتھ پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق نوجوان رشید کی بیوی کچھ دنوں سے ناراض ہو کر اپنے بچوں کو لے کر میکے گئی ہوئی تھی۔ نوجوان نے دل برداشتہ ہو کر بیوی کے روٹھ کر میکے جانے پر خودکشی کرلی۔