میزائل پاکستانی حدود میں گرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان غیر ذمہ دار ملک ہے ، سردار تنویر الیاس

میزائل پاکستانی حدود میں گرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان غیر ذمہ دار ملک ...
 میزائل پاکستانی حدود میں گرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان غیر ذمہ دار ملک ہے ، سردار تنویر الیاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے سینئر  وزیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ بھارتی میزائل کا پاکستانی حدود میں گرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان غیر ذمہ دار ملک ہے اور اس کا ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی پروگرام صرف ناقص ہی نہیں بلکہ غیر معیاری بھی ہے جو کسی بھی وقت دنیا کے کسی بھی علاقے کے لئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ پاکستان کی حکومت نے میاں چنوں میں گرنے والے ہندوستانی میزائل پر انتہائی صبر اوراستقامت کا مظاہر ہ کیا ہے۔ یہ عالمی برادری کیلئے سوچنے کا مقام ہے کہ دنیا میں جمہوریت اور امن کا راگ الاپنے والے بھارتی حکمران دفاعی شعبے میں کس قدر غیر ذمہ دار ہیں۔

اپنے ایک  بیان میں سردار تنویر الیاس نے دوٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان کا دفاعی نظام انتہائی مضبوط اور ذمہ دار ہاتھوں میں ہے۔ افواج پاکستان نے میاں چنوں میزائل واقعہ پر جس ماہرانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا وہ دنیا کے لئے بھی ایک مثال ہے۔ پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی میزائل پاکستانی راڈار پر تلاش کرلیا گیا تھا اور اس کا پیچھا کیا گیا۔ افواج پاکستان نے واضح کیا کہ وہ امن پسند ہیں اور اس میزائل کے جواب میں درجنوں میزائل بھارتی سرزمین پر داغے جاسکتے تھے جن کا پتا بھی نہ چل سکتا تھا کہ کہاں سے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی براداری بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اور اس کے غیر معیاری و ناقص میزائل پروگرام کا نوٹس لے اور اس پر پابندی عائد کی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کا واقعہ رونما نہ ہوسکے۔