ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر۔۔"ملنگ "کا جواب ( سیاسی لطیفہ )

تحریر : عوامی لکھاری
آج کل زر مبادلہ کی کمی پر سب کی نظریں ہیں
ڈالر ہے کہ قابوب میں ہی نہیں آ رہا
روپیہ ہے کہ روز بروز نڈھال ہوتا جا رہا ہے
اس سارے منظر نامے پر میرا ایک دوست جسے سب "ملنگ" کہتے ہیں کا تبصرہ ہی الگ ہے
ہم نے شرارتاً اس سے پوچھا کہ "ملنگ " تمہاری کیا رائے ہے ، ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر کو کیا ہوا ،کیسے بڑھ سکتے ہیں ؟ تو ملنگ نے جواب دیا
"اگر بنگلہ دیش الگ نہ ہوتا تو آج ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 84 ارب ڈالر ہوتے .
80 ارب ڈالر بنگلہ دیش کے اور 4 ارب ڈالرہمارے "۔
نوٹ : اس جواب پر چاہیں تو ہنس لیں ، چاہیں تو غورو فکر کر لیں