لاہور، بس سٹاپ پر خاتون کو ہراساں کرنے والا گرفتار

لاہور (آئی این پی )لاہور میں بس سٹاپ پر کھڑی خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کوگرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق لاہور کے علاقے سمن آباد میں خاتون دفتر جانے کے لیے بس سٹاپ پر کھڑی تھیں۔ اوباش نوجوان نے نازیبا حرکات کرکے ہراساں کرنا شروع کردیا۔خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں شکایت کی۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر روانہ کیااور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم پہلے بھی ایسی حرکات میں ملوث تھا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔