ذاتی تشہیر کیلئے میڈیا پر اشتہارات چیف آرگنائزر پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجو ع کرلیا
لاہور (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کے میڈیا پر اشتہارات کیخلاف تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے. عالیہ حمزہ نے اپنے وکیل کے ذریعے ایک درخواست میں اعتراض اٹھایا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلی ذاتی تشہیر کیلئے پبلک فنڈز استعمال کررہے ہیں جو سپریم کورٹ کے فیصلے کے منافی ہے. درخواست میں یہ نشاندہی کی گئی کہ منصوبوں کے اشتہارات بارے کوئی پالیسی موجود نہیں اور ذاتی تشہیر کیلئے پبلک فنڈز کا استعمال غیر آئینی ہے. درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ عوامی
منصوبوں پر ذاتی تشہیر سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی برعکس ہے اس لئے اشتہارات کے بارے میں حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے۔
ذاتی تشہیر