نشے سے پاک پشاور مہم، اختتامی تقریب آج ارینا ڈینس ٹریڈ سنٹر پشاور میں ہو گی 

  نشے سے پاک پشاور مہم، اختتامی تقریب آج ارینا ڈینس ٹریڈ سنٹر پشاور میں ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            پشاور(سٹی رپورٹر)دنیا کے سب سے بڑے نشے سے بحالی پروگرام نشے سے پاک پشاور مہم فیز تھری کی اختتامی تقریب کل 13 مارچ دوپہر 1 بجے شیراز ارینا ڈینس ٹریڈ سنٹر پشاور میں منعقد کی جائے گی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نشے سے صحتیاب 1241 افراد کو جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں کو خاندانوں کے حوالے کرینگے اس موقع پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف، اسپیکر صوبائی اسمبلی سمیت تمام صوبائی وزراء ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، بیورو کریٹس، تاجر رہنماؤں، صحافی، سوشل ورکرز، سول سوسائٹی اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کو بھی پروگرام میں مدعو کیا گیا ہے