سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور انتقال کرگئے

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور انتقال کرگئے
نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق بیٹے راشد انور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خالد انور کچھ عرصے سے بیمار تھےاور نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
ان کاکہناتھا کہ خالد انور کی نمازجنازہ کل بعدنماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔