بریٹ لی پرستاروں کوحیران کرنے کے لئے تیار ہوگئے

بریٹ لی پرستاروں کوحیران کرنے کے لئے تیار ہوگئے
بریٹ لی پرستاروں کوحیران کرنے کے لئے تیار ہوگئے

  

بالی ووڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کی دنیا میں فن کا لوہا منوانے والے مایہ ناز آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لی اب بالی ووڈ میں جلوہ گر ہوں گے۔ 38سالہ کرکٹر کو آسٹریلیا انڈیا فلم فنڈ کے زیرانتظام بننے والی فلم unINDIANمیں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کر لیا گیا ہے جو4.5ملین ڈالر بجٹ کی ایک رومانٹک کامیڈی فلم ہے۔بھارتی اداکارہ تنیشتھا چترجی فلم میں بریٹ کے مدمقابل ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہیں۔فلم کے سیٹ سے جاری ہونے والی پہلی تصاویر میں بریٹ لی نے بھارت کی نیلے رنگ کی روایتی شیروانی اور نتیشتھا نے سرخ رنگ کی ساڑھی پہن رکھی ہے۔

مزید پڑھیں :آج تک آپ سیب غلط طریقے سے کاٹتے اور کھاتے آئے ہیں ،درست اورآسان طریقہ جانئے

یہ تصاویر فلم کے کسی گانے کی شوٹنگ سے لی گئی ہیں، ایک تصویر میں فلم کے ڈائریکٹر انوپم شرما بھی ہیرو اور ہیروئن کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔فلم کی شوٹنگ سڈنی میں جاری ہے اور پوری فلم آسٹریلیا کی ریاست نیو ساﺅتھ ویلز میں فلمائی جائے گی۔ اپنی لوکیشنز کی وجہ سے توقع کی جا رہی ہے کہ فلم دنیا بھر میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گی۔ فلم اس سال کے آخر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یاد رہے کہ بریٹ لی 2006ءمیں معروف بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کے ساتھ ایک گانا بھی گا چکے ہیں جس نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی تھی اور چارٹ پر کافی عرصے تک پہلے نمبر پر رہا تھا۔

مزید : تفریح