صرف دو سیکنڈ میں جوتوں کے تسمے باندھنے کا درست اور آسان طریقہ

صرف دو سیکنڈ میں جوتوں کے تسمے باندھنے کا درست اور آسان طریقہ
صرف دو سیکنڈ میں جوتوں کے تسمے باندھنے کا درست اور آسان طریقہ

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک) تسمے والے جوتے اکثر لوگوں کے لئے محض اس وجہ سے سردرد بن جاتے ہیں کہ وہ تسمے باندھنے سے بے زار ہوتے ہیں۔ اگر آپ بھی ایسی پریشانی کا شکار ہیں اور محض لمحے بھر میں تسمے باندھنے کا فن جاننا چاہتے ہیں تو آپ کے لئے یہ ویڈیو پیش کی جارہی ہے۔ اس طریقے کے مختلف مراحل درج ذیل ہیں:

٭ تسموں کو معمول کے مطابق چھلوں کے انداز میں جوتے میں ڈالیں۔

مزیدپڑھیں:وہ الفاظ جو آپ کو نوکری کیلئے انٹرویو کے دوران ہرگزنہیں بولنے چاہیئں

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

٭ چھوٹی انگلیوں کو ہر تسمے کے نیچے رکھیں۔

٭ اپنی دائیں انگلی اور انگوٹھے کو تسموں کے نیچے لے جائیے اور بائیں انگلی اور انگوٹھے کو اوپر رکھئے۔

٭ مخالف تسموں کے چھلوں کو ایک ہی وقت پر پکڑ کر کھینچ دیجئے۔

اس طریقے کے کامیاب استعمال کے لئے آپ کو تھوڑی سی پریکٹس کی ضرورت ہوسکتی ہے لیکن بعد ازاں آپ ایک لمحے میں تسمے باندھ سکیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس