کمپنی کی انوکھی پیشکش،اپنے رشتہ دارو ں کی یادیں ہمیشہ زندہ رکھیں

کمپنی کی انوکھی پیشکش،اپنے رشتہ دارو ں کی یادیں ہمیشہ زندہ رکھیں
کمپنی کی انوکھی پیشکش،اپنے رشتہ دارو ں کی یادیں ہمیشہ زندہ رکھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) مغربی معاشرے میں دنیا سے رخصت ہونے والوں کو بھٹی میں جلا کر راکھ میں تبدیل کرنے کا رواج عام ہے لیکن ایک آرٹ کمپنی نے ایک قدم مزید آگے بڑھتے ہوئے مرنے والوں کی راکھ کو ڈیکوریشن پیس اور مجسموں میں تبدیل کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔
 تین فنکاروں پر مشتمل کمپنی Evesculpt مرنے والوں کی راکھ کو شیشے کے ساتھ ملا کر دلکش اشیاءمیں تبدیل کردیتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مرنے والے پیاروں کو اپنے ساتھ رکھنے کا یہ ایک منفرد اور شاندار طریقہ ہے کیونکہ جب آپ ان کی راکھ کو ایک خوبصورت گلدان یا مجسمے میں تبدیل کردیتے ہیں تو اسے اپنے بیڈروم یا ڈائنگ روم میں اپنے پاس رکھ سکتے ہیں گویا وہ ہمیشہ آپ کے پاس موجود ہوں۔ مُردے کی راکھ کو مجمسے میں تبدیل کرنے کا عمل طویل اور مشکل ہے جس کے دوران بعض مجسموں کو تو تقریباً تین مہینوں کے لئے بھٹی میں پکایا جاتا ہے۔

اب آپ اپنے جیسے سیاسی خیالات رکھنے والی شریک حیات کاانتخاب کر سکتے ہیں،ویب سائٹ آ گئی
 دوسال قبل کام شروع کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کا کاروبار بہت اچھا جارہا ہے اور اکثر لوگ اپنے دنیا سے جانے والے پیاروں کی راکھ کو ان کی پسندیدہ گاڑی یا پسندیدہ جانور کے مجسمے کی شکل میں بنواتے ہیں۔ کمپنی کے بانی مسٹر ٹیلر کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے ان سے اپنے پیارے کی راکھ سے ایش ٹرے بنانے کی فرمائش نہیں کی لیکن انہیں یقین ہے کہ ایک دن کوئی شخص یہ فرمائش بھی ضرور کرے گا۔ ان مجسموں کی اوسط قیمت تقریباً ایک ہزار برطانوی پاﺅنڈ سے لے کر تقریباً چار ہزار برطانوی پاﺅنڈ تک ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -