گلاب کی پتیوں کے ذریعے چربی پگھلانےکا حیرت انگیزنسخہ
پیرس(نیوزڈیسک)گلاب ایک بہت ہی خوبصورت پھول ہے جو کہ گھروں اور کمروں کو خوشبودار بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن گلاب کی ایک اور خاصیت بھی ہے کہ یہ جسم سے فاسد مادوں کو نکال کر اسے تروتازہ بھی بنادیتا ہے۔اس کے استعمال سے میٹابولزم اور نظام انہضام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور رد عمل میں ہمارا وزن بھی کم ہوجاتا ہے۔آج ہم آپ کو گلاب کی پتیوں کے استعمال سے ایک ایسا نسخہ بتائیں گے جو آپ کے جسم کی چربی پگھلانے میں معاون ہوگا۔
مزیدپڑھیں:تمباکو نوش افراد کیلئے تین دن میں پھیپڑوں کو زہریلے مواد سے پاک کا بہترین نسخہ
10سے 15تازہ گلاب کی پتیاں لیں اور اسے ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں۔پانی کو تب تک ابالیں جب تک وہ گلابی رنگت کا نہ ہوجائے،اب اس میں دارچینی کا پاﺅڈر اور تھوڑا سا شہد ڈالیں۔اس گلاب کی پتیوں کی چائے کو اپنی روزانہ کی خوارک کا حصہ بنا لیں۔یہ مشروب آپ کا وزن بہت تیزی سے کم کرے گا اور آپ کے جسم کی چربی کو پگھلا دے گا۔