دنیا کے خوبصورت ترین ریلوے سٹیشنز جنہیں دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

دنیا کے خوبصورت ترین ریلوے سٹیشنز جنہیں دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی ...
دنیا کے خوبصورت ترین ریلوے سٹیشنز جنہیں دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)نیا بھر میں بہت ہی خوبصورت ریلوے سٹیشن بنائے گئے ہیں اور جنہیں دیکھ کر انسان کی آنکھیں دنگ رہ جاتی ہیں۔آئیے آپ کو چند ایسے سٹیشنوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
Gare du Nord
فرانس کے شہر پیرس میں واقع یہ سٹیشن یورپ کے مصروف ترین سٹیشنوں میں سے ایک ہے۔یہ سٹیشن اس وقت بہت ہی خوبصورت لگتا ہے جب سورج کی روشنی اس کے کھڑکیوں میں سے چھن چھن کر اندر آتی ہے اور اس کی چھت جگمگانے لگتی ہے۔

مزیدپڑھیں:ارب پتی بننے کیلئے کیا چیز سب سے زیادہ ضروری ہوتی ہے؟دنیا کے مشہور ترین ارب پتی بیوی نے بتا دی
St. Pancras International
1868ءمیں سرخ اینٹوں سے بنایا گیا یہ سٹیشن دوبارہ عوام میں اس وقت مقبول ہواجب اس پر 800ملین پاﺅنڈ خرچ کر کے اسے یورپ کے خوبصورت سٹیشنوں میں سے ایک بنا دیا گیا۔اب یہ سٹیشن برطانیہ کے وکٹورین ینڈ مارکس میں سے ایک ہے۔


CFM Railway Station
افریقہ کے ملک موزمبیق کے شہر ماپوٹو میں واقع اس سٹیشن میں بہت ہی خوبصورت انجن بھی رکھے گئے ہیں جو بھاپ سے چلتے ہیں۔یہ سٹیشن 20ویں صدی کے آغاز میں بنایا گیا تھا اور آج بھی جدید ریل گاڑیاں یہاں مسافروں کو پہنچاتی اور لے کر جاتی ہیں۔


Sirkeci Station
استنبول کے دل میں 1890ءمیں بنایا گیا یہ سٹیشن سلطنت عثمانیہ کی پرشکوہ عمارات میں سے ایک ہے۔اس کا صدر دروازہ آج بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔گو کہ اب یہ دروازہ استعمال نہیں کیا جاتا لیکن پھر بھی لوگ اسے دیکھنے کے لئے دور دور سے آتے ہیں۔


Southern Cross Station
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں واقع اس سٹیشن کو Spencer Street Stationکہا جاتا تھا لیکن 2005ءمیں اس کا نام تبدیل کردیا گیا۔اس کی چھت اس قدر پرشکوہ اور وسیع ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔


Kanazawa Station
جاپان کے شہر ’کانازاوا ‘میں واقع یہ سٹیشن جدید دور کے سٹیشن میں سے ایک ہے۔اس شہر کے باسیوں کو اس سٹیشن کے آرکیٹیکٹ سے اختلاف تھا اور ان کا کہنا تھا کہ یہ جاپان کے ورثہ کا صحیح آئینہ دار نہیں لیکن سیاحوں میں یہ بہت زیادہ مقبول ہے اورلوگ یہاں تصاویر بنواکر بہت خوشی محسوس کرتے ہیں۔


Atocha Station
سپین کے شہر میڈرڈ میں واقع اس سٹیشن میں پام اور ٹراپیکل درخت لگائے گئے ہیں اور دیکھنے میں یہ ایک جنگل کی طرح لگتا ہے۔اس میں موجود نائٹ کلب اور کیفے سیاحوں کے لئے کافی کشش رکھتے ہیں۔


Union Station
امریکی شہر لاس اینجلس میں واقع اس سٹیشن کو باپ اور بیٹے نے ڈیزائن کیا تھا۔اس کے سٹائل میں آپ کو قدیم ہسپانوی اورجدید آرکیٹیکٹ نظر آتا ہے۔


São Bento Station
پرتگال کے شہر ’پورتو ‘آپ کو 19ویں صدی کے خوبصورت آرکیٹیکٹ کی یاد دلائے گا۔اس کا فرنٹ ہال آپ کو مبہوت کرکے رکھ دے گا جس میں 20ہزار ٹائیلیں لگائی گئی ہیںجسے لگانے میں 11سال لگے تھے۔


Grand Central Terminal
20ویں صدی کے آغاز پر بنایا جانے والا یہ سٹیشن تمام نیویارک کو ملاتا ہے ۔یہاں شہر بھر کی ٹرینیں آتی ہیں اور یہاں سے تمام شہر کی طرف سفر کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -