تحریک انصاف کا سپریم کورٹ سے حکومتی وزراءکے بیانات کا نوٹس لینے کا مطالبہ

تحریک انصاف کا سپریم کورٹ سے حکومتی وزراءکے بیانات کا نوٹس لینے کا مطالبہ
تحریک انصاف کا سپریم کورٹ سے حکومتی وزراءکے بیانات کا نوٹس لینے کا مطالبہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے حکومتی وزراءکے بیانات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومتی وزراءالیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر اپنی مرضی کی تشریح کرتے پھر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے دھاندلی نہیں کی تو اتنے حوفزدہ کیوں ہیں؟ سعد رفیق سیاسی جو کرنہ بنیں بلکہ اخلاقی جرت پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراءکا خوف واضح نظر آ رہا ہے، کمیشن کی کارروائی میں رکاوٹ بننے کی کوشش نہ کی جائے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ پرویز رشید اپنی زبان کو لگام دیں، انہیں تو اپنے خواب میں بھی عمران خان ہی نظر آتے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں