ایم کیو ایم سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 2 نئے نام سامنے آ گئے

ایم کیو ایم سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 2 نئے نام سامنے آ گئے
ایم کیو ایم سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 2 نئے نام سامنے آ گئے

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں مزید دو نئے نام سامنے آ گئے ہیں جنہیں سکاٹ لینڈ یارڈ نے شامل تفتیش بھی کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 7 افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے اور اب دو نئے نام سامنے آ گئے ہیں اور سکاٹ لینڈ یارڈ نے لطیف جیوا اور یاسین حاجی کو ایم کیو ایم سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں شامل کر لیا ہے۔ ذرائع مطابق لطیف جیوا کو 12 جنوری کو حراست میں لیا گیا تھا جس کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے منسلک ایک شخص نے اس سے رابطہ کیا۔

ایم کیو ایم کی کمپنی سے لطیف جیوا کی کمپنی میں 4 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم منتقل کی گئی جو برطانیہ سے دبئی بھجوائی گئی اور جب رقم دبئی پہنچائی گئی تو ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے رقم وصول کی۔ ذرائع کے مطابق لطیف جیوا پر اس سے پہلے بھی فراڈ کا کیس چل رہا تھا اور جب ایم کیو ایم کے کمپنی اکاﺅنٹس سے رقم منتقل ہوئی تو لندن پولیس حرکت میں آ گئی۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں