ایرانی صدر کی دہشت گردی اور تشدد کو روکنے کیلئے عالمی اتحاد کی پیشکش

ایرانی صدر کی دہشت گردی اور تشدد کو روکنے کیلئے عالمی اتحاد کی پیشکش

 تہران (این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے دہشت گردی اور تشدد کو روکنے کیلئے عالمی اتحاد بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی وائرس کی صورت اختیار کر چکی ہے جو پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کے وزیر عالمی امور و تعاون میٹی نکونا مشابانے سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دہشت گردی ناسور بن چکی ہے اور یہ ایک وائرس بن کر دنیا میں پھیل رہا ہے۔ اسے روکنے کیلئے عالمی برادری کو متحد ہو کر اس کیخلاف لڑنا ہو گا۔ ایران اس سلسلے میں تعاون کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چھ عالمی قوتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدہ پر مذاکرات جاری رکھیں گے۔ امید ہے کہ حتمی معاہدہ طے پا جائیگا۔

مزید : عالمی منظر