اسرائیلی فوج میں خاتون اہلکاروں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں 75فیصد اضافہ

اسرائیلی فوج میں خاتون اہلکاروں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں 75فیصد ...

 مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) گزشتہ سال اسرائیلی فوج میں جنسی زیادتی، فوج سے فرار اور اسلحے کی غیر قانونی فروخت کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ایک صیہونی ویب سائیٹ نے صیہونی فوج کی اندرونی صورت حال کے بارے میں ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ 2014ء میں اسرائیلی فوج میں جنسی زیادتی، فوج سے فرار اور اسلحے کی فروخت کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ صیہونی حکومت کے حکام نے اسی طرح اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ سال فوج سے فرار کے تین ہزار سات سو نواسی کیسوں کی سماعت کی گئی ہے۔ دریں اثنا صیہونی حکومت کی فوجی عدالت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی خاتون فوجیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج کے اٹارنی جنرل اودی بن الیزر نے اسرائیلی فوجیوں میں اخلاقی اور جنسی جرائم میں اضافے کو انتہائی دردناک حقیقت قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک صیہونی حکومت کے سابق صدر موشے کاتساؤ اور وزیراعظم ایہود اولمرٹ سمیت بہت سے اعلی حکام کو مالی اور جنسی برائیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں سزا دی جا چکی ہے۔

مزید : عالمی منظر