قیدیوں پر تشدد ومظالم ڈھانے سے روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں ‘ بارہ مولا جیل میں قیدیوں کی حالت زار پر متحدہ جہاد کونسل کو تشویش

قیدیوں پر تشدد ومظالم ڈھانے سے روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں ‘ بارہ مولا جیل ...

سری نگر(کے پی آئی(متحدہ جہاد کونسل کے سیکریٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے کشمیر اور بھارت کی جیلوں اور عقوبت خانوں میں کشمیریوں پر ظلم وستم ڈھانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور ان کے پروردہ کشمیری حکمرانوں کی ہدایت پر قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نوجوان نسل کوذہنی اور جسمانی طور پر معذور اور ناکارہ بنانے کی سازش میں شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ بارہمولہ میں مقررہ وقت پر پیشِ عدالت نہ کرنے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قیدیوں کی بھوک ہڑتال پر حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ، انسانی حقوق کے دیگر عالمی اور علاقائی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کے بجائے بھارت اور کشمیر کی حکومتوں کوکالے قوانین کے نفاذ اور قیدیوں پر تشدد ومظالم ڈھانے سے روکنے کیلئے اقدام کریں۔

مزید : عالمی منظر