ڈیوڈ کیمرون نے سکاٹ لینڈ کی خودمختاری پر ریفرنڈم کو مستقبل قریب میں خارج از امکان قرار دے دیا

ڈیوڈ کیمرون نے سکاٹ لینڈ کی خودمختاری پر ریفرنڈم کو مستقبل قریب میں خارج از ...

لندن(اے پی پی) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے سکاٹ لینڈ کی خودمختاری پر مستقبل قریب میں ایک بار پھر ریفرنڈم کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کی کامیابیکے بعد انہوں نے یقین دلایا کہ سکاٹ لینڈ کو اختیارات کی منتقلی کے وعدے کو پورا کیا جائے گا اور ایسا ہی ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں بھی کیا جائے گا۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ عنقریب سکاٹ لینڈ کی خود مختاری دوسرا ریفرینڈم شاید ہی ممکن ہوگا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں سکاٹ لینڈ میں ریفرینڈم کرایا گیا تھا خود مختاری کے حق میں 45 فیصد اور اس کے خلاف 55 فیصد باشندوں نے رائے دی تھی۔

مزید : عالمی منظر