بھارت میں ایشیاٹک شیروں کی تعداد میں گذشتہ پانچ برسوں میں زبردست اضافہ

بھارت میں ایشیاٹک شیروں کی تعداد میں گذشتہ پانچ برسوں میں زبردست اضافہ

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایشیاٹک شیروں کی تعداد میں گذشتہ پانچ برسوں میں زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال کے اوائل میں بھارت میں ٹائیگر کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ایشیاٹک شیر بھارتی ریاست گجرات کے گیر کے جنگلوں میں پائے جاتے ہیں۔پانچ سال قبل جب ان کی تعداد کا شمار ہوا تھا تو ان کی تعداد 411 تھی لیکن پانچ سال بعد سنہ 2015 میں اس کی تعدا 523 پہنچ گئی ۔آئی یو سی این کے مطابق 1974 میں شیروں کی تعداد 180 تھی اور اس کے بعد سے اس کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔گجرات کی وزیر اعلی آنندی بین پٹیل نے گجرات کے ساسن میں شیروں کی تعداد کا اعلان کیا۔انھوں نے کہا کہ گیر کے جنگل کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور گجرات کے فخر کے گھر کا تحفظ کیا جائے گا۔‘اس شاہی جانور کی تعداد میں گذشتہ دنوں کمی ہوتی جار ہی تھی لیکن اس بار کے شمار میں اس کی تعداد میں ریکارڈ 27 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔شیروں کی تعداد کا شمار پانچ دنوں تک جاری رہا اور پانچ مئی کو ختم ہوا۔ اس میں 109 شیر، 201 شیرنیاں جبکہ 234 شیر کے بچے تھے۔

مزید : عالمی منظر