واشنگٹن ٗامریکی ریاست مشی گن کاسینیٹرگرفتار

واشنگٹن ٗامریکی ریاست مشی گن کاسینیٹرگرفتار

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست مشی گن کے سینیٹر کو گرفتار کرلیا گیاہے پولیس کے مطابق ورجل سمتھ نے اپنی گرل فرینڈ پر فائرنگ کردی تھی۔امریکی ٹی وی کے مطابق مشی گن پولیس نے سینیٹر ورجل سمتھ کے گھر پر چھاپہ مارا اور گرل فرینڈ پر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ورجل سمتھ نے اپنی گرل فرینڈ کی کار پر فائرنگ کرکے گاڑی کو نقصان پہنچایا تھا۔ریاستی پولیس کے مطابق سینیٹر ورجل سمتھ پر املاک کو تباہ کرنے اور حملے کا مقدمہ قائم کرلیا گیا ۔

مزید : عالمی منظر