نجی زندگی کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹیلی فون ڈیٹااکھٹا کرنے کیلئے طریقہ کار وضع کرنا ضروی ہے،ایڈمرل مائیکل داجر

نجی زندگی کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹیلی فون ڈیٹااکھٹا کرنے کیلئے طریقہ کار ...

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی سائبر کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل مائیکل داجر نے کہا ہے کہ شہریوں کی نجی زندگی کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ بڑے پیمانے پر ٹیلی فون ڈیٹااکھٹا کرنے کیلئے کوئی طریقہ کار وضع کیا جائے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سائبر کمانڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وفاقی اپیلز کورٹ نے انسانی زندگی کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے فیصلہ سنایا ہے کہ پیٹریاٹ ایکٹ نیشنل ایجنسی کو ٹیلی فون کا نیٹ ریکاڑ جمع کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ مائیکل کے مطابق صدر اوباما نے تجویز دی ہے کہ اب حکومت ٹیلی فون ریکارڈ اکھٹا نہ کرے بلکہ یہ ریکارڈ نجی ٹیلی فون ادارے اپنے ہی پاس رکھیں اور خصوصی عدالت کی جانب سے احکامات کی صورت میں حکومت کو اختیار ہو نا چاہئیے کہ ذاتی ٹیلی فون نمبروں تک رسائی ملے۔ مائیکل کا مزید کہنا تھا کہ اب اطلاعات ایک ہتھیار کی صورت اختیار کرنے لگی ہیں جو زندگی کیلئے نقصان دہ بات ہے اور یہی وجہ ہے کہ کہ حقوق اور تحفظ کا توازن برتنا آسان کام نہیں رہا۔

مزید : عالمی منظر