دورہ زمباوے پی سی بی کی کارکردگی کیلئے نیا امتحان بن گیا

دورہ زمباوے پی سی بی کی کارکردگی کیلئے نیا امتحان بن گیا

لاہور( افضل افتخار) پاکستان کرکٹ بورڈ زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کی عمدہ پرفارمنس کے حوالے سے فکر مندی کا شکار ہوگئی پاکستان میں طویل عرصہ کے بعد زمبابوے کی ٹیم کھیلنے کے لئے آرہی ہے اور ا س وقت ٹیم کی کارکردگی کافی خراب ہے جس کے پیش نذر یہ کہنا مشکل ہے کہ پاکستان اپنی ہوم سیریز میں مہمان ٹیم زمبابوے کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز ٹی ٹونٹی میچ سے ہوگا دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ میں اس وقت لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والے اعلی عہدے دار ڈیپریشن کا شکار ہوگئے ہیں اور ٹیم کی سلیکشن میں بھی اس کو مشکل درپیش ہیں زمبابوے کے خلاف سیریز میں امکان ہے کہ کئی کھلاڑیوں کو تبدیل کردیا جائے دورہ بنگلہ دیش میں نوجوان ٹیم بھیجنے کا جو فیصلہ کیا گیا تھا وہ تو درست ثابت نہیں ہوسکا اور اس کے بعد اب امکان ہے کہ اس ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں دوسری طرف مہمان ٹیم کے لئے سیکورٹی انتظامات بھی بورڈ کے لئے کسی بہت بڑے چیلنج سے کم نہیں ہے اور اس حوالے سے بھی اعلی عہدے دار پریشانی کا شکار نظر آرہے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ زمبابوین کھلاڑیوں کے لئے بہترین سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں تاکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو اور دیگر ٹیمیں بھی بلاخوف و خطر پاکستان آکر کھیلیں زمبابوے کی ٹیم اگر مطمئن ہوکر جاتی ہے تو اس سے پاکستان میں کرکٹ کو بہت فائدہ حاصل ہوگا اور دیگر غیرملکی ٹیموں کے حوصلے بھی بلند ہوں گے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے عہدے داروں کی خفیہ رپوٹوں کی تیاری کا آغاز کردیا ہے اور ہر ایک کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کام پر بھرپور توجہ دیں اور ان کو جو ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں ان کو پورا کریں ورنہ ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا جس کے بعد ایسے افسران جو اپنے کام پر توجہ نہیں دیتے ا ن میں کھلبی مچ گئی ہے بہرحال یہ وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے بہت بڑا امتحان ہے اور اس میں وہ کس طرح سرخروہوتا ہے او ر اس کے لئے کیا اقدامات بروئے کار لیکر آتا ہے سب کی نظریں اس جانب مرکوز ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی